آپ عظیم لیڈر ہیں، میں آپ کی سگریٹ نوشی چھڑواؤں گا، اردوان کا اطالوی وزیراعظم میلونی سے دلچسپ مکالمہ – World

مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ عالمی امن اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے درمیان ایک دلچسپ اور ہنسی مذاق سے بھرپور مکالمہ ہوا جس نے حاضرین کو قہقہوں پر مجبور کر دیا۔

ترک صدر طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کی درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق شرم الشیخ میں منعقدہ اس اجلاس میں جہاں دنیا کے متعدد رہنما اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جنگ بندی کی حمایت اور غزہ کی تعمیر نو پر بات چیت کر رہے تھے۔ وہاں ترک صدر طیب اردوان نے اطالوی وزیراعظم میلونی سے کہا، “آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنی سگریٹ نوشی چھوڑ دیں۔”



میلانی نے کہا ہاں مجھے پتہ ہے میں اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہتی، جس پرطیب اردوان اور میکرون نے قہقہہ لگایا۔

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں 20 سے زائد سربراہانِ مملکت شریک تھے۔ جہاں زیادہ تر گفتگو جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور غزہ کی بحالی پر مرکوز تھی، اردوان اور میلونی کا یہ ہلکا پھلکا مکالمہ ایک خوشگوار وقفہ ثابت ہوا۔


Source link

Check Also

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *