اسلام آباد میں اے ایس پی کی مبینہ خودکشی: پوسٹ مارٹم میں گولی سامنے سے لگنے کی تصدیق – Pakistan


اسلام آباد میں اے ایس پی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس پی عدیل اکبر کو اُن کی گاڑی میں ہی گولی لگی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکانسٹیٹیوشن ایونیو سے اپنے دفترکی طرف جارہے تھے کہ راستے میں اپنی ہی گاڑی کے اندر فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنے گن مین سے پستول چھین کرخود کوگولی ماری، عدیل اکبر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عدیل اکبرکا تعلق ضلع گجرات سے تھا اور ان کی ایک سالہ ننھی بیٹی بھی ہے۔ عدیل اکبر کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن سے تھا۔ وہ اپنے بیچ کے ٹاپر تھے۔ عدیل اکبر کو گزشتہ روز ڈینگی بھی رپورٹ ہوا تھا، ڈینگی کے باوجود وہ ڈیوٹی پر موجود رہے۔

بعدازاں، عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پولیس، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز، سویلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کو سرکاری اعزاز میں آبائی گاوں روانہ کردیا گیا۔

قبل ازیں پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم میں ایس پی عدیل اکبر کو ایک گولی لگنے کی تصدیق ہوئی جو سامنے کی جانب سے لگی، پوسٹ مارٹم ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کی موت دماغ متاثر ہونے سے ہوئی۔

اے ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی آئی نائن تعینات تھے۔


Source link

Check Also

Trademarks, Artificial Intelligence, and Future of Pakistani Innovation Economy

Trademarks, Artificial Intelligence, and Future of Pakistani Innovation Economy

Trademarks, Artificial Intelligence, and Future of Pakistani Innovation Economy Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *