اسلام آباد ہائیکورٹ: جج ہمایوں دلاور کے خلاف عمران خان کی دائر درخواست خارج – Pakistan


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف دائر درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے منگل کو کیس کی سماعت کی اور قرار دیا کہ چونکہ درخواست گزار کی جانب سے مزید پیروی نہیں کی گئی، اس لیے یہ درخواست خارج کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2023 میں یہ مؤقف اپناتے ہوئے درخواست دائر کی تھی کہ ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے ان کے خلاف فیس بک پر مبینہ پوسٹس کیں، جو تعصب کا مظہر ہیں، اس لیے ان کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے ریفرنس پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ جج کے جانبدارانہ رویے کے باعث انہیں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت سے الگ کیا جائے۔


Source link

Check Also

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی اہم ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *