دفتر خارجہ کا طالبان ترجمان کو دو ٹوک جواب: ’پاکستان کو بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں‘ – Pakistan


دفترِ خارجہ نے طالبان حکومت کے ترجمان کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ترجمان کو پاکستان کے داخلی امور پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے متعلقہ معاملات پر توجہ دیں اور ایسے امور پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے مطابق دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا جانا چاہیے، پاکستان کو اپنے داخلی معاملات پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں۔

پاکستان نے توقع ظاہر کی کہ طالبان حکومت دوحہ عمل کے دوران کیے گئے وعدوں اور بین الاقوامی برادری سے کی گئی یقین دہانیوں پر عمل کرے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے، اور طالبان حکومت کو بے بنیاد پروپیگنڈے کے بجائے ایک جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔


Source link

Check Also

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی اہم ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *