روس کی امریکا کو جوہری معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی پیشکش – World

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود کرنے والے معاہدے ’نیو اسٹارٹ‘ میں ایک سال کی توسیع کی پیشکش کی ہے.

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق یہ معاہدہ فروری 2026 میں ختم ہو رہا ہے۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک مذاکرات کی راہ ہموار کر سکتا ہے، بشرطیکہ امریکا بھی اسی طرح کا طرزعمل اختیار کرے۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کو اسٹریٹیجک جوہری وارہیڈز کی تعداد 1,550 تک محدود رکھنے کا پابند بناتا ہے۔



اگر اس میں توسیع نہ کی گئی تو خدشہ ہے کہ امریکہ اور روس دونوں اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس حد سے تجاوز کر سکتے ہیں، جو عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

روس کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ، میزائل دفاعی نظام اور خلا میں ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی جیسے مسائل پر کشیدگی عروج پر ہے۔

روس کے صدر نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے میزائل شیلڈز یا خلا میں انٹرسیپٹرز نصب کیے تو روس اس کا مناسب جواب دے گا۔

دوسری جانب ابھی تک امریکی حکومت کی طرف سے اس پیشکش پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Source link

Check Also

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *