سپریم کورٹ رولز 2025 وفاقی آئینی عدالت میں نافذالعمل ہوں گے، فل کورٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری – Pakistan


سپریم کورٹ رولز 2025 کو وفاقی آئینی عدالت میں نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت ہر مقدمہ کم از کم دو رکنی بینچ اور اپیلیں کم از کم تین رکنی بینچ سنے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس امین الدین نے کی۔

اجلاس میں عدالتی امور اور طریقہ کار سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 اب وفاقی آئینی عدالت میں بھی نافذ العمل ہوں گے۔ تاہم آرڈرز 11، 13 اور 37 کا اطلاق عدالت پر نہیں ہوگا۔

جاری کردہ ہدایات کے تحت ہر مقدمہ کم از کم دو رکنی بینچ سنے گا، جب کہ ڈویژن بینچ کے فیصلوں پر اپیلیں کم از کم تین رکنی بینچ کی سطح پر سنی جائیں گی۔

مزید برآں، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سینئر ایڈووکیٹس، اے ایس سی اور اے او آر کو عدالت میں عارضی طور پر پیش ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


Source link

Check Also

UN official praises Arab Digital Economy vision; hails UAE’s leadership in digital transformation

UN official praises Arab Digital Economy vision; hails UAE’s leadership in digital transformation

UN official praises Arab Digital Economy vision; hails UAE’s leadership in digital transformation Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *