سپریم کورٹ کی عمارت میں دھماکا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع – Pakistan

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں میں ایک دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اسٹاف کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرد دیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد سپریم کورٹ کے حکام نے فوری طور پر عمارت میں موجود تمام افراد کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔

اس وقت پولیس اور سیکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت اور اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔



دھماکے کے بعد عمارت کے اطراف کو سیل کر دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے عملے کے ساتھ ساتھ عمارت کے اندر موجود شہری بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے سیکیورٹی اور بم ڈسپوزل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔


Source link

Check Also

واشنگٹن کے ریگن نیشنل ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل – World

واشنگٹن کے ریگن نیشنل ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل – World

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *