صدر ٹرمپ سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات، غزہ میں جنگ رکوانے پر زور – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے متعدد رہنماؤں نے اہم ملاقات کی ہے، جس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں غزہ میں جاری جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم رہنماؤں نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں جنگ رکوانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کسی صورت قابل قبول نہیں اور موجودہ صورتحال اسلامی دنیا کو گہرے صدمے سے دوچار کر رہی ہے۔



اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے اور حالات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔ مسلم رہنماؤں نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ مداخلت کریں تو وہ غزہ میں جنگ بند کروا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کی جانب ایک مثبت قدم اٹھائے گا۔


Source link

Check Also

ارشد ندیم نے ریاض میں جیولن تھرو میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت لیا – Sports

ارشد ندیم نے ریاض میں جیولن تھرو میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت لیا – Sports

ریاض میں ہونے والے اسلامی یک جہتی گیمز جیولن تھرو میں پاکستان نے سونے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *