فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ: 26 افراد ہلاک، 40 زخمی – World

فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچادی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 26 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ اسکول اور کالج بھی شدید متاثر ہوئے۔
زلزلے نے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ حکام کے مطابق چھ پل اور ایک مرکزی سڑک دراڑیں پڑنے کے بعد ناقابلِ استعمال ہوگئے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔



خبر رساں اداروں کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب ایک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری باسکٹ بال میچ کے دوران عمارت گر گئی۔ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی شہر سیبو تھا جبکہ جھٹکے 10 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کے بعد کئی بار آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس سے خوف و ہراس مزید بڑھ گیا اور لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ حکام نے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے


Source link

Check Also

نئے صوبوں کے لیے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے، وفاقی وزیر صحت – Pakistan

نئے صوبوں کے لیے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے، وفاقی وزیر صحت – Pakistan

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *