قومی اسمبلی میں27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری، اپوزیشن کا واک آؤٹ – Pakistan


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، شق وار ووٹنگ کے مرحلے میں اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ تحریک کے حق میں 231 ووٹ پڑے، 4ممبران نے تحریک کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

ایوان میں آئینی ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔ نئے آئینی ترمیمی بل میں 8 شقیں تبدیل کی گئیں، وزیر قانون نے27 ویں ترمیم میں 8 مختلف شقیں متعارف کرائیں۔

ترمیم کی تمام شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور ہو گئیں۔ ابتدائی شقیں 1، 2 اور 3 دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئیں، جب کہ شق 4، 5 اور 6 کے حق میں 233 ووٹ اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ اسی طرح شق 7، 8 اور 9 کے حق میں بھی 233 ووٹ ڈالے گئے۔

شق 10 سے 15 تک کی منظوری بھی دو تہائی اکثریت سے دی گئی، جب کہ شق 16، 17 اور 18 کے حق میں 233 ووٹ اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ شق 20 سے 25 تک بھی واضح اکثریت سے منظور ہوئیں۔

شق 26 سے 40 تک تمام شقوں کو ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کر کے آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل مکمل کیا۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آئین میں متعدد اہم تبدیلیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ترمیم شدہ کلاز 20 بھی قومی اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی پوزیشن بحال ہے، تمام جماعتوں نے ترمیم کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قانون میں ترمیم پوری مشاورت کے بعدہوناچاہئے، مشترکہ کمیٹی میں مکمل مشاورت کی گئی، 27ویں آئینی ترمیم کےخدوخال سینیٹ میں پیش کر دیے تھے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ترمیم کےحوالےسےتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے، قانون اورآئین میں ترمیم ایک ارتقائی عمل ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، صدر ن لیگ نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا نے نوازشریف کا استقبال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں موجود ہیں، پیپلزپارٹی کےخورشیدشاہ کو ویل چیئر پر ایوان میں لایاگیا، خورشید شاہ علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔


Source link

Check Also

’کتنی بیویاں ہیں، بس ایک ہی؟‘ ٹرمپ اور شامی صدر کا دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل – World

’کتنی بیویاں ہیں، بس ایک ہی؟‘ ٹرمپ اور شامی صدر کا دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے صدر احمد الشرع کے درمیان وائٹ ہاؤس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *