محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور – Pakistan

محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور – Pakistan

واشنگٹن ڈی سی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جسے انہوں نے انتہائی شاندار اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں اداروں کے تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین شراکت دار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ ہے۔



ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں، غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر مؤثر اقدامات اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Brazilian-US initiative to combat organised crime

Brazilian-US initiative to combat organised crime

Brazilian-US initiative to combat organised crime Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *