محمد رضوان قیادت سے فارغ، شاہین آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر – Sports

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔



اس سے قبل محمد رضوان کو گزشتہ سال 27 اکتوبر کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔


Source link

Check Also

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی کو خط، اے سی سی نے شرط رکھ دی – Sports

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی کو خط، اے سی سی نے شرط رکھ دی – Sports

ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بھارت اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *