وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑی مشکل میں پھنس گئے، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج – Pakistan

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیان دینے پر الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کی ایف آئی آر میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات، جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔



متن مقدمے کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی اور پی ٹی آئی کے آفیشل پیچ سے بھی ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا۔


Source link

Check Also

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

ایک ہائرنگ مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے انٹرویوز میں سب سے زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *