پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی سے متعلق فیصلہ سنادیا – Sports

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایجوڈی کیٹرز نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں قائم پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر لگائی گئی پابندی قانونی تقاضوں کے خلاف تھی۔ پابندی لگانے سے قبل نہ تو چارج شیٹ جاری کی گئی اور نہ ہی مناسب انکوائری کی گئی۔

صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین اور کوچ سلمان بٹ پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز کے سامنے پیش ہوئے تھے۔





کوچ سلمان بٹ نے فیڈریشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوے اسے انتقامی کارووائی قرار دیا تھا۔ جس پر پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے انہیں ریلیف دیتے ہوئے پابندی کوغیر قانونی قرار دے دیا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن پابندی عائد کرنے سے متعلق تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی تھی۔ وفاقی حکومت نے بھی کوچ سلمان بٹ پر اچانک سے عائد پابندی کا نوٹس لیا تھا۔


Source link

Check Also

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا پاکستان سپرلیگ کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدہ – Sports

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا پاکستان سپرلیگ کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدہ – Sports

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے ساتھ مزید 10 سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *