پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنا اضافہ ہوا؟ – Business & Economy

ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے اضافے سے پہلی بار 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی۔



عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، 19 ڈالر کے اضافے سے 24 قیراط کا فی اونس سونا 4 ہزار 217 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 337 روپے مستحکم ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 4 ہزار 575 روپے پر برقرار رہی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 52 اعشاریہ 50 ڈالر پر مستحکم رہی۔


Source link

Check Also

ایس پی چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت، بالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز – Life & Style

ایس پی چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت، بالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز – Life & Style

بالی وڈ کی نئی فلم ’دُھراندھر’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *