پنجاب میں اسموگ شدت اختیار کرگئی، اسکول 8:45 سے پہلے کھولنے پر پابندی

لاہور: پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھنے پر محکمہ ماحولیات نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کو صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھولنے پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی پنجاب میں اسموگ کے باعث تمام اسکول، کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذالعمل رہے گا۔
خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں پر پہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جب کہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ 6 سے 10 لاکھ روپے تک بڑھایا جائے گا۔
سموگ نے بڑھائی مشکلات، فیصل آباد فضائی آلودگی میں سب سے آگے
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے اور پنجاب میں اسموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے تمام محکمے مربوط حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔


Source link

Check Also

بابر اعظم پہلے ون ڈے میں کتنے لیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں؟ – Sports

بابر اعظم پہلے ون ڈے میں کتنے لیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں؟ – Sports

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *