پنجاب میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 میں مزید توسیع کی منظوری – Pakistan

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ کمیٹی نے صوبے بھر میں دفعہ 144 میں مزید توسیع کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 39واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء شافع حسین اور بلال اکبر خان نے شرکت کی، جب کہ محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔



کابینہ کمیٹی نے صوبے میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دی اور امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے، سوشل میڈیا پر انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے علمائے کرام کا کردار کلیدی ہے، جب کہ بلال اکبر خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔


Source link

Check Also

جانتے ہیں کہ اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کیسے کرنا ہے، سربراہ پاک بحریہ – Pakistan

جانتے ہیں کہ اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کیسے کرنا ہے، سربراہ پاک بحریہ – Pakistan

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہےکہ ہم جانتے ہیں کہ اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *