پیرس فیشن ویک میں ایشوریا رائے کی ہیرے جڑی شیروانی وائرل – Life & Style


بالی وڈ کی اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی موجودگی سے سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں۔ انہوں نے پراعتماد انداز میں ریمپ واک کی اور منیش ملہوترا کی جدید تخلیق کے ذریعے روایتی دستکاری کو عالمی اسٹیج پر پیش کیا۔

51 سالہ ایشوریا رائے بچن، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، نےریمپ پر ہمیشہ کی طرح شاندار انداز میں سب کو متاثر کیا، جیسا کہ وہ 1994 سے کرتی آ رہی ہیں۔

ایشوریا نے نفیس ری امیجڈ شیروانی پہنی، جو انڈگو رنگ میں خصوصی طور پر تیار کی گئی تھی۔ اس لباس میں روایتی شیروانی کو انڈروجنَس کاؤچر کے زاویے سے نئے انداز میں پیش کیا گیا۔

ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ لک مردانہ ورثے پر مبنی ہے لیکن جدید سنسوالٹی سے مزین ہے۔ انسٹاگرام پر لباس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس میں 10 انچ کی ہیرے کی کڑھائی والے کف، متعدد ہیرے کے اسکالپ، ہیروں کے ٹسل ڈراپ اور ہیرے جڑے جانوروں کے بروچز شامل ہیں، جو پیرس فیشن ویک کی شاندار شان کے مطابق ہیں۔

ایشوریا کی شیروانی میں رائزڈ بندگالا کالر، سپلٹ نیک لائن، ہیرے جڑے بٹن، پیڈڈ شولڈر، فل لینتھ آستینیں، سائیڈ اور فرنٹ سلیٹس، اور باڈی ہگنگ سلویٹ شامل تھے۔ فلیئرڈ پینٹس نے لباس کے فٹ کو مکمل کیا۔

لوازمات کے طور پر، ایشوریا نے ہائی ہیلز، نفیس ہیرے کے کان کے اسٹڈز اور اسٹیٹمنٹ ہیرے کی انگوٹھی پہنی۔ بال کھلے اور ایک طرف سے پارٹ کیے گئے تھے، جس سے ایک رومانوی ٹچ ملا۔

ایشوریا رائے کی وائرل تصاویر اور ویڈیوزایک بار پھر سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہیں اور مداحوں کا جوش قابو میں نہیں آ رہا۔ دیوداس ہیروئن تین دہائیوں بعد بھی اپنے دلکش انداز سے سب کو متاثر کر رہی ہیں۔


Source link

Check Also

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

ایک ہائرنگ مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے انٹرویوز میں سب سے زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *