پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کردی – Pakistan


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی حمایت کرے گی، آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔ بلاول بھٹو نے آئینی عدالتوں کے قیام اور ججز ٹرانسفر کے حوالے سے بھی مشروط حمایت کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت کراچی میں جمعے کے روز بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آرٹیکل243 پر ترمیم کی حمایت کریں گے، ہم آئینی عدالت کےحق میں ہیں۔ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالتوں کا ذکر ہے، ہم حکومت سے رابطہ کریں گے، دیکھیں گے کہ باقی نکات پر بھی اتفاق ہو، میثاق جمہوریت کے دیگر نکات پر عمل ہو تو خوش آئیند ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ججز کے تبادلے کیلئے صدر چیف جسٹس سے مشورہ کرتا ہے، صدر کی اجازت سے ججز کے ٹرانسفر ہوتے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ یہ اجازت اور مشورہ ختم کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو کردار دینا ہے تو مناسب ہے، جہاں سے ٹرانفسر ہو اور جہاں ٹرانسفر ہوں ان دونوں عدالتوں کی چیف جسٹس کو فورم کے ارکان بنا دیں۔ الیکشن کمیشن اور باقی آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط دیکھناچاہتے ہیں، سب سے مضبوط بلدیاتی نظام سندھ میں ہے۔ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط ہو، پنجاب نے میئر لاہور کی پوزیشن ہی ختم کر دی۔


Source link

Check Also

اکڑے ہوئے کندھے کو ٹھیک کرنے کے لیے ’ہارورڈ‘ سے منظور شدہ 7 ورزشیں – Health

اکڑے ہوئے کندھے کو ٹھیک کرنے کے لیے ’ہارورڈ‘ سے منظور شدہ 7 ورزشیں – Health

اگر آپ فروزن شولڈریعنی کندھے کے سخت اور محدود حرکت والے مسئلے کا شکار ہیں، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *