چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپے تک جا پہنچی – Business & Economy

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام اور دکاندار پریشان ہیں، اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ فی کلو چینی 210 روپے تک بیچی جانے لگی۔

ٹماٹر کے بعد اب چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قلت کے باعث عام مارکیٹ میں چینی 210 روپے تک فروخت ہونے لگی۔

لاہور میں اوپن مارکیٹ میں چینی 210 روپے فی کلو میں بیچی جا رہی ہے جب کہ بیشتر مقامات پر دکانوں میں سرکاری نرخ تو آویزاں
ہیں لیکن چینی دستیاب نہیں۔
ْ
وفاقی دارالحکومت میں چینی سرکاری ریٹ فی کلو 179 روپے میں فروخت ہورہی ہے لیکن جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر چینی کم مقدار میں مل رہی ہے جب کہ صارفین کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوپاتی۔

پشاور کی عام مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں یک دم اضافہ ہوگیا، ہول سیل میں فی کلو 190 جب کہ پرچون ریٹ 200 سے 210 روپے تک پہنچ گیا۔

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، فی کلو چینی 205 روپے سے لے کر 215 روپے تک فروخت ہونے لگی، جس سے عوام پریشان نظر آتے ہیں۔


سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔

صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔


Source link

Check Also

پاکستان کا آئندہ برس چینی ساختہ ’ہنگور کلاس آبدوز‘ لانچ کرنے کا منصوبہ تیار – Pakistan

پاکستان کا آئندہ برس چینی ساختہ ’ہنگور کلاس آبدوز‘ لانچ کرنے کا منصوبہ تیار – Pakistan

پاکستان نے چینی ساختہ آبدوز آئندہ سال لانچ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ ایڈمرل نوید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *