کیا بچے کی پیدائش ماں کی زندگی کم کر دیتی ہے؟ – Health

گذشتہ دنوں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض خواتین کی عمر ہر بچے کی پیدائش کے بعد چھ ماہ کم ہو جاتی ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ بات خاص طور پر ان خواتین کے بارے میں ہےجو سخت ماحول میں زندگی گزار رہی تھیں۔ اس تحقیق نے نہ صرف ماؤں کی صحت پر اثرات کی بات کی، بلکہ ان عوامل کی نشاندہی کی ہے جو اس تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔

سنہ 1866 سے 1868 کے دوران فن لینڈ میں آئے شدید قحط کے دوران، 4,684 خواتین کے ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق کی قیادت نیدرلینڈز کی یونیورسٹی آف گروننگن کے محققین نے کی، جنہوں نے دریافت کیا کہ قحط کے دوران ہر بچے کی پیدائش پر خواتین کی متوقع عمر میں چھ ماہ کی کمی آئی۔

محققین کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ خواتین نے اپنی توانائی کا بیشتر حصہ زچگی اور بچوں کی پرورش پر صرف کیا، جس کی وجہ سے ان کے جسم کی قوت مدافعت کمزور پڑ گئی اور وہ بیماریوں کا شکار ہو گئیں۔




ایسی تحقیق ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ موجودہ دور میں جہاں صحت کی سہولتیں بہتر ہیں، وہاں خواتین کی عمر میں کمی کے اثرات کم ہو سکتے ہیں۔ تاہم، کچھ ممالک جیسے نائجر، چاڈ، اور جنوبی سوڈان میں ابھی بھی بچوں کی پیدائش کی شرح زیادہ ہے، اور یہ نتائج ان علاقوں میں ابھی تک لاگو ہو سکتے ہیں۔

Source link

Check Also

’امریکا روس سے تیل خرید سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں؟‘ روسی صدر – World

’امریکا روس سے تیل خرید سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں؟‘ روسی صدر – World

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے بھارت پر روسی تیل نہ خریدنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *