’ہم پر کتّے چھوڑے گئے‘: سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق – Pakistan

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ مشاتق احمد کا رہائی کے بعد کہنا ہے کہ اسرائیلوں نے ہم پر کتے چھوڑے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ”گلوبل صمود فلوٹیلا“ سے دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں بالآخر ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے سابق سینیٹر کی واپسی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔



رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اردن پہنچ کر ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فورسز نے قید کے دوران ان پر بدترین تشدد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پر کتے چھوڑے گئے، پیروں میں بیٹریاں دالی گئیں اور جسمانی و ذہنی اذیت دی گئی۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ 5 سے 6 دن اسرائیلی جیل میں قید رہے، جس کے بعد 150 ساتھیوں سمیت انہیں رہا کر دیا گیا۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اردن میں موجود ہیں اور جلد پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ’ہم اسرائیل کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔‘


Source link

Check Also

Pakistan Back On Path Of Stability, Says Rana Tanveer

Pakistan Back On Path Of Stability, Says Rana Tanveer

ISLAMABAD, (UrduPoint / Pakistan Point News – 19th Oct, 2025) Federal Minister for National food …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *