آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان – Pakistan


ایوانِ صدر میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات ختم ہو گئی۔ ملاقات کے بعد رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر اپنی پوزیشن واضح کر دی۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے اسے ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں، اور پارٹی تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں صاف و شفاف انتخابات ہوں گے اور عوام اپنے نمائندے خود منتخب کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر پیپلز پارٹی مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی تو وہ حکومت سازی کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں حکومت منتخب نمائندے خود بنائیں۔ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت مسائل کا حل کرنے میں ناکام رہی، اتفاق رائے ہے کہ آزاد کشمیر میں بہتر حکومت دینی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کا قانون ساز اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا عندیہ

واضح رہے کہ ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور دیگر رہنما شامل تھے، جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں ن لیگ کو کابینہ میں شمولیت کی پیشکش کی تھی، تاہم ن لیگی وفد نے اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Source link

Check Also

ریاض میں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تجارت اور کاروباری معاملات پر تبادلہ خیال – Pakistan

ریاض میں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تجارت اور کاروباری معاملات پر تبادلہ خیال – Pakistan

سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *