ایوانِ صدر میں صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلی سمیت آئندہ حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال، نئے وزیراعظم آزاد کشمیرکے نام اور حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی منظرنامے، آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس اہم سیاسی بیٹھک کے بعد وزیر اعظم ایوانِ صدر سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، جب کہ دونوں رہنماؤں نے قومی سطح پر سیاسی استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator