اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکی حمایت کھو دے گا، صدر ٹرمپ کا انتباہ – World


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی حمایت کھو بیٹھے گا۔

ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے کہ مغربی کنارہ ضم نہیں ہوسکتا۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو واضح پیغام دیا ہے کہ ”دنیا آپ کے خلاف ہے، آپ دنیا سے نہیں لڑ سکتے۔“

انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے مقابلے میں ایک چھوٹی سی جگہ ہے اور قطر پر حملہ اسرائیلی حکمتِ عملی کی ایک بڑی غلطی تھی۔

امریکی صدر نے انٹرویو میں بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ رک چکی ہے اور نیتن یاہو کو امن معاہدہ قبول کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں کسی وقت غزہ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ امید ظاہر کی کہ سعودی عرب رواں سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

واضح رہے کے گذشتہ دنوں اسرائیل نے امن معاہدے کی آڑ میں مکروہ عزائم کی تکمیل کرتے ہوئے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق بل کے پہلے مرحلے کی اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی جماعت نے بل کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم اسرائیلی قانون سازوں نے چار مراحل پر مشتمل بل کے پہلے مرحلے کی چوبیس کے مقابلے میں پچیس ووٹوں سے منظوری دی۔


Source link

Check Also

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ – Sports

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ – Sports

وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *