اسرائیل کو سعودی عرب اور امریکا کی ایف-35 طیاروں کی ڈیل پر اعتراض – World

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والی جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی ممکنہ ڈیل پر اسرائیل کی جانب سے سخت مخالفت سامنے آرہی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں جہاں انکی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں جس میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدے متوقع ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی کی دفاعی افواج نے اتوار کے روز ایک باضابطہ پوزیشن پیپر سیاسی قیادت کو پیش کیا جس میں اسرائیلی فضائیہ نے امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ایف-35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس فروخت کرنے کے منصوبے کی کھلی مخالفت کی، جس کی خود فوج نے بھی تصدیق کی ہے۔

دستاویز کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کو خدشہ ہے کہ دیگر ممالک کے پاس جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل طیاروں کی موجودگی سے خطے میں اسرائیل کی فضائی برتری متاثر ہو سکتی ہے۔

اسرائیل ماضی میں بھی اس خدشے کا اظہار کر چکا ہے اور خطے میں اپنی معیاری فوجی برتری برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی میں بھی اسرائیل نے ترکیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کو ایف-35 طیاروں کی فروخت رکوانے کی کوشش کی تھی۔



دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں جہاں انکا پرتپاک استقبال متوقع ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ دیگر تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرے گا۔ سعودی عرب نے 48 جدید طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے۔

فی الحال اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کا واحد ملک ہے جس کے پاس ایف-35 طیارے موجود ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے پاس اس وقت 45 ایف 35 طیارے موجود ہیں جبکہ مزید 30 طیاروں کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے۔

اس معاہدے کو واشنگٹن کی پالیسی میں ایک نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ کیونکہ اس معاہدے کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں عسکری توازن متاثر اور اسرائیل کی فضائی برتری کو دھچکا لگ سکتا ہے۔


Source link

Check Also

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *