الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو نوٹس جاری – Pakistan

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو نوٹس جاری – Pakistan


الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق طلال چودھری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری ہوا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے طلال چودھری سے دو روز میں جواب طلب کیا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھیجی جائے گی۔

خیال رہے پی ٹی آئی اے ایم پی اے اسماعیل سیلا کی نااہلی پر پی پی 116 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

’امریکا تیار، ایران کا انکار‘: اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری – Pakistan

’امریکا تیار، ایران کا انکار‘: اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری – Pakistan

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے متوقع دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *