امریکا نے بھارت کیلئے اسلحہ پیکج کی منظوری دے دی – World


امریکا نے بھارت سے اسلحہ کی بڑی تجارت کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت بھارت امریکا سے اینٹی ٹینک میزائل سمیت 9کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اسلحہ خریدےگا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا کے اسلحہ پیکج میں جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکس کیلیبر گائیڈڈ آرٹلری ہتھیاروں کی فروخت شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کو جدید دفاعی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دے دی گئی جس کے نتیجے میں بھارت 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کے جیولن اینٹی ٹینک سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری خریدے گا۔

بدھ کو جاری بیان میں امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے تصدیق کی کہ ڈیل امریکا کے فارن ملٹری سیلز (FMS) پروگرام کے تحت منظور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکوائی‘: ٹرمپ

یہ ڈیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اگست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیکس دگنا کرتے ہوئے 50 فیصد کر دیا تھا، جس کا مقصد نئی دہلی کی روسی تیل خریداری پر دباؤ ڈالنا تھا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

اس سے قبل بھارت نے اسی ماہ جنگی طیاروں کے انجنز کا دوبارہ آرڈر بھی دیا تھا، جو مقامی طور پر تیار کردہ تیجس لڑاکا طیاروں میں استعمال ہوں گے۔

ڈی ایس سی اے کے مطابق بھارتی حکومت نے 216 تک ایکس کیلیبر ٹیکٹیکل پروجیکٹائلز اور 100 جیولن اینٹی ٹینک سسٹمز خریدنے کی درخواست کی تھی۔

ڈی ایس سی اے کے مطابق اس ڈیل کے ٹھیکہ آر ٹی ایکس کارپوریشن کے پاس ہے جو ایکس کیلیبر پروجیکٹائلز تیار کرتی ہے جبکہ جیولن میزائل سسٹمز آر ٹی ایکس اور لاک ہیڈ مارٹن کے مشترکہ منصوبے کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔


Source link

Check Also

’سرمایہ کار آئی ایم ایف رپورٹ پڑھ کرپاکستان میں انویسٹ کیوں کریں گے‘؛ مالیاتی فنڈ کی رپورٹ پر تبصرے – Pakistan

’سرمایہ کار آئی ایم ایف رپورٹ پڑھ کرپاکستان میں انویسٹ کیوں کریں گے‘؛ مالیاتی فنڈ کی رپورٹ پر تبصرے – Pakistan

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *