امریکا کا وینزویلا پر ممکنہ حملہ زیرِ غور، اہداف طے کر لیے گئے – World


امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے وینزویلا میں ممکنہ فوجی اہداف کی نشاندہی کر لی ہے جن پر انسدادِ منشیات مہم کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل اور میامی ہیرالڈ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے وینزویلا میں فوجی تنصیبات سمیت متعدد اہداف کی نشاندہی کی ہے۔

میامی ہیرالڈ کے مطابق حملے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہے، تاہم وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی حتمی منظوری نہیں دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان ممکنہ کارروائیوں کا تعلق امریکا کی انسدادِ منشیات مہم سے ہے جو حالیہ ہفتوں میں کیریبین سمندر اور مشرقی بحرالکاہل میں جاری ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی زمین اگلا ہدف ہو گی، جو اس بات کی جانب اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن منشیات کی ترسیل کے مبینہ نیٹ ورکس کے خلاف زمینی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ کا جنگی جہاز یو ایس ایس گریولی (USS Gravely) چند روز قبل ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے بندرگاہ پر پہنچا، جسے ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا نے امریکا کے ممکنہ حملے کے پیش نظر روس، چین اور ایران سے مدد مانگ لی ہے، وینزویلا نے ان ممالک سے ریڈار سسٹم، میزائل اور ڈرونز دینے کی اپیل کی ہے۔


Source link

Check Also

سوڈان میں کیا ہو رہا ہے؟ – World

سوڈان میں کیا ہو رہا ہے؟ – World

سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *