ایس پی چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت، بالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز – Life & Style


بالی وڈ کی نئی فلم ’دُھراندھر’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بھارتی سپر اسٹار سنجے دت ایس پی چوہدری اسلم کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

بالی وڈ کی نئی فلم ’دُھراندھر’ کا ٹریلر منگل کو ریلیز کیا گیا ہے، جس میں اکشے کھنہ، رنویر سنگھ، آر مدھاون اور ارجن رام پال ایکشن سے بھرپور کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ ادتیہ دھر فلم کے ہدایت کار اور رائٹر ہیں۔

دنیا بھر میں بننے والی تمام فلموں کے ریویو اور ان کی ریٹنگ سے متعلق معتبر پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق فلم دُھراندھر ایکشن فلم ہے جو بھارتی حب الوطنی کے پس منظر میں انڈر ورلڈ کے سخت جرائم پیشہ ماحول اور حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

فلم سازوں نے اگرچہ باضابطہ طور پر یہ اعلان نہیں کیا کہ کہانی براہِ راست چوہدری اسلم کی زندگی پر مبنی ہے، مگر سنجے دت کے کردار اور فلم کے ٹریلر کی ٹون سے یہ تعلق نمایاں ہو تا ہے۔

چوہدری اسلم اپنی بہادری، کراچی میں دہشت گردی اور گینگ وار کے خلاف کارروائیوں، اور اپنے بے خوف لہجے کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ فلم میں سنجے دت کا کردار بھی اسی سخت مزاج، غیر روایتی پولیس افسر کی طرز پر بنایا گیا ہے جو نظام کی کمزوریوں کو جانتے ہوئے اپنے انداز میں جنگ لڑتا ہے۔

اسی طرح اکشے کھنہ کا کردار ایک ذہین، پُر اسرار اور انتہائی خطرناک مجرم کے طور پر دکھایا گیا ہے، ان کا کردار رحمان ڈکیت کے نام سے پیش کیا گیا ہے، جو ایک ایسا مجرم ہے جو صرف طاقت یا تشدد پر نہیں چلتا بلکہ ذہانت، منصوبہ بندی اور نفسیاتی حربوں کے ذریعے اپنے مخالفین کا سامنا کرتا ہے۔

اس فلم کی کہانی کا ایک اور اہم کردار رنویر سنگھ ہے، جسے خفیہ ایجنٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو انتہائی پرخطر مشن پر کام کر رہا ہے۔

اس فلم میں کراچی کے مشہورِ زمانہ رحمان ڈکیت اور ایس پی چوہدری اسلم کے کردار دکھائے گئے لیکن بالی وڈ کی ماضی کی فلموں کی طرح اس فلم کا ٹریلر بھی بہ ظاہر پاکستان مخالف ہی لگتا ہے۔

اگرچہ فلم رواں برس 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی جس کے بعد ہی فلم کی کہانی مکمل طور پر واضح ہوگی۔


Source link

Check Also

خواتین میں گھٹنے کا درد زیادہ کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی – Health

خواتین میں گھٹنے کا درد زیادہ کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی – Health

مردوں کے مقابلے میں خواتین اکثر گھٹنوں کے درد اور جوڑوں کی تکالیف کا زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *