ایس پی کی خودکشی: عدیل اکبر پروموشن نہ ہونے کی وجہ سے دل برداشتہ تھے، رپورٹ – Pakistan

ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

تحقیقات کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے سے متعلق ڈرائیور، آپریٹر اور گن مین کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

رپورٹ میں ڈاکٹر کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق عدیل اکبر ”ڈیپ روٹیڈ اسٹریس“ کا شکار تھے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ عدیل اکبر 8 اکتوبر کو چیک اپ کے لیے ان کے پاس آئے تھے۔ دوران ملاقات، جب ڈاکٹر نے دفتر سے متعلق دباؤ کے بارے میں پوچھا تو عدیل اکبر نے جواب دیا کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔



تاہم، رپورٹ کے مطابق، عدیل اکبر پروموشن نہ ہونے کے باعث دل برداشتہ تھے اور ڈاکٹر کو متعدد بار خودکشی کے خیالات کا تذکرہ بھی کر چکے تھے۔ ڈاکٹر نے عدیل اکبر کے اہل خانہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انہیں بلیڈز اور اسلحہ سے دور رکھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ تفتیش کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔


Source link

Check Also

Four teams triumph in PCB talent hunt school cricket tournament

Four teams triumph in PCB talent hunt school cricket tournament

Four teams triumph in PCB talent hunt school cricket tournament Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *