بھارتی ٹیم نے جنٹلمین گیم کرکٹ میں پھر کھیل سے کھلواڑ کردیا، بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ کی ٹرافی کے ساتھ پوزنگ کے لیے نہ آئے، جس پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔
اتوار کو دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کپتانوں کا ٹرافی شوٹ نہیں ہوا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستانی کپتان سلمان آغا کے ساتھ ٹرافی شوٹ کےلیے نہیں آئے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے نہ آنے پر سلمان علی آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنائی۔
بھارتی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے بھارتی میڈیا کو پیغام دیا گیا کہ ہمیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب ٹرافی شوٹ کا نہیں کہا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔
فائنل کے لیے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔
Source link