ایشیا کپ 2025: بڑے مقابلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی – Sports


ایشیا کپ میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دنیائے کرکٹ کی دو سب سے بڑی ٹیموں کے درمیان آج ٹی20 ایشیا کپ کے گروپ اے کا میچ کھیلا جائے گا۔

بڑے ٹاکرے کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش عروج پر ہے۔ جسے دیکھنے کے لیے ملک کے بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں میں بھی میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔

شائقین کرکٹ گرین شرٹس کی کامیابی لیے پرجوش ہیں۔ کرکٹ کے دیوانوں نے بڑی اسکرینز لگال ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے میدان میں بھارت کو شکست دی ہے، اب کھیل کے میدان میں بھی دھول چٹائیں گے۔

دبئی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

دبئی پولیس نے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے ان تمام اشیا کی فہرست جاری کی ہے جنہیں شائقین کو پنڈال تک لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ اسٹیڈیم کے دروازے میچ سے 3 گھنٹے پہلے کھلیں گے، جو شام 7.30 بجے شروع ہونا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ داخل ہونا چاہتے ہیں وہ اندر جانے کی اجازت کے لیے اپنا خریدا ہوا ٹکٹ دیکھا کر انٹری لیں۔

دوبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم کے باہر بے ترتیب پارکنگ کے خلاف بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اپنی کاروں کو پارک کرنے کے لیے مخصوص کی گئ پارکنگ میں پارک کریں ، دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دبئی پولیس میں آپریشنز کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف اور دبئی میں ایونٹ سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہر المزروی نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر اجازت اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو سکتا ہے۔ آتش بازی جیسی ممنوعہ اشیاء رکھنے پر اسے ایک سے تین ماہ تک قید اور 5000 درہم سے کم جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

نازیبا الفاظ اور تشدد کی کارروائیوں کا ارتکاب کرنے والے، تماشائیوں یا کرکٹ گراوند میں بوتلیں یا اشیاء پھینکنے پر اور کھیلوں کے مقابلوں کے دوران بدسلوکی یا نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے والے کو قید اور درہم 10,000 سے لے کر 30,000 درہم تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


Source link

Check Also

Noatum Maritime, Siemens Energy, Green Parrot Tech sign partnership

Noatum Maritime, Siemens Energy, Green Parrot Tech sign partnership

Noatum Maritime, Siemens Energy, Green Parrot Tech sign partnership Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *