ای چالانوں کی بارش کے درمیان اجرک والی نمبر پلیٹ کی ڈیڈلائن میں توسیع – Pakistan

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے کراچی کے شہریوں کو اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹس لگوانے کے لیے مزید دو ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ اب شہری 31 دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں پر جدید سیکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس حاصل کرسکیں گے۔ محکمہ ایکسائز نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر تھی۔ نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہوگی۔

دوسری جانب، کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس کی کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ صرف چار روز کے دوران شہر بھر میں 18 ہزار 733 ای چالان جاری کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہی 5 ہزار 791 چالان کیے گئے، جن میں سے سب سے زیادہ یعنی 3 ہزار 546 چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے، جبکہ 1 ہزار 555 چالان ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو ملے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم تو اچھا قدم ہے لیکن چالان کی رقم کم کی جانی چاہیے تاکہ یہ عوام کے لیے آسانی کا باعث بنے۔

ادھر ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ای چالان سسٹم پر حکومتِ سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ نظام کسی تیاری کے بغیر کراچی پر تھوپا گیا ہے، صرف تین دن میں ہزاروں چالان اور کروڑوں روپے جرمانے وصول کرلیے گئے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”کراچی کے چالانوں سے جتنا پیسہ جمع ہوتا ہے، وہ صوبے کے زرعی ٹیکس سے بھی زیادہ ہے۔ بہتر ہے کہ حکومت یہ رقم کراچی کے میئر کو دے دے تاکہ شہر کا کچھ بھلا ہو جائے۔“



اسی معاملے پر سٹی کونسل کراچی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی کے رکن جنید مکاتی نے کہا کہ ”سندھ حکومت کو صرف کراچی ہی کیوں نظر آتا ہے؟ یہ چالان لاڑکانہ اور نواب شاہ میں کیوں نہیں ہوتے؟ کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، عوام کو سہولت نہیں دی جاتی مگر جرمانے ضرور کیے جا رہے ہیں۔“

کراچی میں ای چالان سسٹم کی سنگین غلطی، گھر بیٹھے شہری کو چالان بھیج دیا

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ”کراچی کے عوام کو نوکریاں نہیں ملتیں لیکن کچے کے ڈاکوؤں کو نوکریاں ضرور دی جا رہی ہیں۔“

ایک طرف شہریوں کو اجرک نمبر پلیٹس کے لیے ریلیف ملا ہے، تو دوسری طرف ای چالان سسٹم اور بھاری جرمانوں پر عوامی غصہ اور اپوزیشن کا احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔


Source link

Check Also

بھارت میں ہالی ووڈ گلوکار کے کانسرٹ میں 76 لاکھ روپے کے موبائل فونز چوری – Life & Style

بھارت میں ہالی ووڈ گلوکار کے کانسرٹ میں 76 لاکھ روپے کے موبائل فونز چوری – Life & Style

عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی گلوکار اینریکے اِگلیسیئس کے ممبئی میں ہونے والے شاندار کانسرٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *