اے آئی کی وجہ سے دنیا میں غربت کا خاتمہ ہوجائے گا: ایلون مسک کا دعویٰ – Technology

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی اور روبوٹ انسانوں کے لیے کام کو اختیاری بنا دیں گے، پیسہ غیر متعلقہ یا غیر اہم ہو جائے گا، اور غربت ختم ہو جائے گی۔

ایلون مسک نے واشنگٹن میں ہونے والے امریکی-سعودی سرمایہ کاری فورم میں اس بات کو دہرایا کہ اے آئی اور روبوٹک ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری غربت کے خاتمے کا حل ہے۔ اگلے 10 سے 20 سال میں مصنوعی ذہانت اور انسان نما روبوٹ معاشرے کی ساخت کو بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسلا کی جانب سے بنائے جانے والے ہیومانوئڈ روبوٹ ’آپٹیمس‘ اس جدت کی نمایاں مثال ہیں جن سے نہ صرف کام کا بوجھ کم ہو گا بلکہ عالمی معیشت میں بھی درجنوں گنا اضافہ ممکن ہے۔

مسک نے بتایا کہ یہ تبدیلی معاشرے کو بنیادی ڈھانچے کی سطح پر بدل دے گی، جس میں کام کرنا اختیاری ہو جائے گا، یعنی انسان صرف اپنی مرضی سے کام کریں گے، غربت ختم ہو جائے گی، اور پیسہ اتنا اہم یا ضروری نہیں رہے گا۔ یعنی کام کا مطلب تبدیل ہو جائے گا، یہ ایک انتخابی چیز بن جائے گا، جیسے آج سبزی اگانا یا ویڈیو گیم کھیلنا۔



یہ پیش گوئیاں انجینئرنگ اور اے آئی کے شعبوں میں جاری انقلاب کے تناظر میں سامنے آ رہی ہیں، جہاں انسانوں کی محنت کو خودکار مشینیں بدل رہی ہیں۔ مسک کی نظر میں ہم ایک ایسی دنیا میں قدم رکھیں گے جہاں کام صرف خوشی کے لیے کیا جائے گا، نہ کہ بقا کے لیے۔


Source link

Check Also

کیا سردیوں میں دہی زکام کا باعث بنتی ہے؟ – Health

کیا سردیوں میں دہی زکام کا باعث بنتی ہے؟ – Health

سردیوں میں دہی کھانے سے زکام ہونے کا تصور برسوں سے گھریلو سوچ کا حصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *