بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا – Sports


پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔

لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں انہوں نے نصف سنچری بنا کر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم نے 36 گیندوں پر ففٹی اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 40ویں نصف سنچری مکمل کی، جب کہ ویرات کوہلی کے نصف سنچریوں کی تعداد 39 ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ان کی فارم اور مستقبل پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔

تاہم جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے انہیں دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جہاں واپسی کے ساتھ ہی بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا۔


Source link

Check Also

Crown Prince of Abu Dhabi attends opening ceremony of Grand Egyptian Museum on behalf of UAE President

Crown Prince of Abu Dhabi attends opening ceremony of Grand Egyptian Museum on behalf of UAE President

Crown Prince of Abu Dhabi attends opening ceremony of Grand Egyptian Museum on behalf of …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *