باس سے چھٹی کی درخواست کرنے والا ملازم 10 منٹ بعد جان کی بازی ہار گیا – Life & Style

کہا جاتا ہے کہ موت کبھی بھی اور کہیں بھی آسکتی ہے، اور بھارت میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب شنکر نامی شخص نے اپنے باس سے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چھٹی مانگی، لیکن چند ہی منٹ بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایک نجی کمپنی میں منیجر کے طور پر کام کرنے والے کے وی آئیر نے بتایا کہ ان کا ساتھی، 40 سالہ شنکر، جو کہ ایک صحت مند شخص تھا، اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

کے وی آئیر نے 13 ستمبر کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر اس افسوسناک واقعے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس دن صبح 8:37 پر کام پر جانے والے تھے، تب ہی انہیں شنکر کا پیغام آیا کہ وہ بیمار ہیں اور اس لیے آج کام پر نہیں آ سکتے۔

کے وی آئیر کے مطابق، شنکر کی چھٹی کی درخواست پر انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا، اور اس کے بعد انہیں شنکر کے فون سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ وہ انتقال کر چکے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر انہیں یقین نہیں آیا، اس لیے انہوں نے دوسرے ساتھی سے تصدیق کی۔ پھر انہیں یہ معلوم ہوا کہ شنکر نے چھٹی کی درخواست دینے کے ٹھیک 10 منٹ بعد، صبح 8:47 پر دل کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

https://www.ndtv.com/feature/boss-stunned-as-fit-40-year-old-employee-dies-10-minutes-after-texting-for-sick-leave-9273783


Source link

Check Also

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *