بالی ووڈ میں کام کی آفر ٹھکرا دی، عائشہ اظہر کا انکشاف – Life & Style


سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی بالی ووڈ اسٹارز نے انڈین فلم انڈسٹری میں کام کا مشورہ دیا تھا، مگر انہوں نے انکار کردیا۔

عائشہ اظہر نے 2022 میں اپنے دوست کی شادی میں بالی وڈ کے کلاسیکل گانے ”میرا دل یہ پکارے آجا“ پر رقص کرکے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی ویڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی وائرل ہوئی، جبکہ مادھوری ڈکشت سمیت کئی شوبز شخصیات نے اس پرفارمنس کو ری کریئٹ کیا۔

عائشہ اظہر نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

عائشہ کا کہنا ہے کہ انہیں ویڈیو کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی بےحد پذیرائی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد بھارتی فنکاروں نے انہیں وہاں کی انڈسٹری میں کام کرنے کا مشورہ دیا، مگر انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انکار کردیا۔ ان کے مطابق والد کی اجازت موجود تھی، تاہم وہ ڈرتی تھیں کہ وہاں کوئی مسئلہ نہ ہو جائے، اس لیے فیصلہ نہیں کیا۔

عائشہ نے اپنے تعلیمی سفر سے متعلق بتایا کہ وہ ابھی تک یہ طے نہیں کر پائیں کہ آگے تعلیم جاری رکھیں یا نہیں، کیونکہ ان کی دلچسپی ماڈلنگ میں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ پڑھائی میں زیادہ توجہ نہیں دے پاتیں اور تین مرتبہ میٹرک میں فیل ہوئیں، تاہم دوستوں کے اصرار پر اسکول جاتی رہیں اور آخرکار امتحان پاس کرلیا۔

عائشہ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی زندگی میں کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں اور ماڈلنگ کو ہی بطور کیریئر اپنانا چاہتی ہیں۔ وہ اس وقت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال ہیں۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *