بالی ووڈ کے مقبول کامیڈی اداکار ستیش شاہ چل بسے – Life & Style

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ستیش شاہ کا انتقال ممبئی کے مقامی اسپتال میں ہوا اور وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستیش شاہ کی آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

لیجنڈری اداکار نے فلمی کیرئیر کا آغاز سن 1970 میں کیا تھا اور انہوں نے متعدد مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ انہوں نے 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جانے بھی دو یارو‘ سے شہرت کمائی اور پھر کئی کردار ان کی پہچان بن گئے۔



ستیش شاہ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، ہریتھک روشن، امیتابھ بچن، گوندا, عامر خان، سنجے دت، اجے دیوگن، اکشے کمار، سیف علی خان اور دیگر مقبول اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکار نے چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کی اور وہاں بھی ہٹ ڈرامے دیے۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’یہ جو ہے زندگی‘کی 55 اقساط میں 55 مختلف کردار ادا کیے تھے۔


Source link

Check Also

افغانستان کو ہرصورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے پھر واضح کردیا – Pakistan

افغانستان کو ہرصورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے پھر واضح کردیا – Pakistan

استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان نے پھر واضح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *