بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا – Sports

بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔



تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔


Source link

Check Also

خواتین میں گھٹنے کا درد زیادہ کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی – Health

خواتین میں گھٹنے کا درد زیادہ کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی – Health

مردوں کے مقابلے میں خواتین اکثر گھٹنوں کے درد اور جوڑوں کی تکالیف کا زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *