تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری – Pakistan


سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جمعرات کو محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جب کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلبا اور اساتذہ کو موسم سرما کے تناظر میں مناسب وقفہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے اسکولوں کے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *