’تین مہینے میں 50 کلو وزن کم کریں اور نئی اسپورٹس کار جیتیں‘ – Trending

چین کے صوبہ شینڈونگ کے شہر بنژو میں واقع ایک جم نے ایک حیران کن انعامی چیلنج سوشل میڈیا پر پیش کیاہے۔

جم کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص تین ماہ کے اندر 50 کلوگرام وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا، اسے انعام کے طور پر پورشے پینامیرا دی جائے گی۔

مہنگے ترین میکڈونلڈز میں ہر بار کم ترین قیمت پر پسندیدہ کھانا حاصل کرنے کی ترکیب وائرل

یہ چیلنج ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اسے بیک وقت ”موٹیویشنل“ اور ”پاگل پن کا مقابلہ“ قرار دے رہے ہیں۔

جم کے کوچ وانگ کے مطابق یہ کوئی مارکیٹنگ اسٹنٹ نہیں بلکہ ایک حقیقی فٹنس مقابلہ ہے۔ انہوں نے چینی میڈیا پلیٹ فارم Xiang Yang Video سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’چیلنج بالکل اصلی ہے، اور ہم 30 شرکاء کے مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن بند کر دیں گے۔ ابھی تک سات یا آٹھ افراد شامل ہو چکے ہیں۔‘

دنیا کا سب سے متنازع ’پیزا‘ ایجاد کرلیا گیا، کیا آپ اسے ٹرائی کریں گے؟

چیلنج میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو 10,000 یوآن (تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے) بطور رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔ فیس میں ان کی رہائش اور کھانے کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ تاہم، جم نے ابھی تک تربیتی منصوبے، غذائی چارٹ یا وزن ناپنے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔



کوچ وانگ نے یہ بھی وضاحت کی کہ انعام میں دی جانے والی گاڑی استعمال شدہ 2020 ماڈل پورشے پینامیرا ہے، جو جم کے بانی کی ذاتی ملکیت ہے۔ چین میں ایک نئی پینامیرا کی قیمت تقریباً 1.1 ملین یوآن (تقریباً 4 کروڑ 34 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

پورشے پینامیرا ایک لگژری اسپورٹس سیڈان ہے جو طاقت، رفتار اور آرام کے امتزاج کے لیے مشہور ہے۔ اس میں 2.9 لیٹر سے 4.0 لیٹر تک کے انجن نصب ہوتے ہیں، جو 680 ہارس پاور تک طاقت پیدا کرتے ہیں اور صرف چار سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتے ہیں۔

پاکستان میں اس گاڑی کے استعمال شدہ ماڈلز کی قیمت 7 کروڑ سے 16.8 کروڑ روپے کے درمیان ہے، جو ماڈل اور حالت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ پینامیرا کی شاندار چمکدار ڈیزائن، پریمیم لیدر انٹیریئر اور جدید سیفٹی ٹیکنالوجی اسے دنیا کی پسندیدہ ترین لگژری گاڑیوں میں شامل کرتی ہے۔

اگرچہ چیلنج کے نتائج دیکھنے ابھی باقی ہیں، مگر اس نے لوگوں میں فٹنس کے ساتھ ساتھ تجسس بھی بڑھا دیا ہے۔ آخر تین ماہ میں 50 کلو وزن کم کرنا کوئی آسان کام تو نہیں۔


Source link

Check Also

بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا – Sports

بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا – Sports

بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *