جانتے ہیں کہ اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کیسے کرنا ہے، سربراہ پاک بحریہ – Pakistan

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہےکہ ہم جانتے ہیں کہ اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے۔ پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ہماری ناقابلِ تسخیر قوم کی طرح مضبوط ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پاک میرینز میں تین جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوور کرافٹ بھی شامل کیے گئے ہیں، جو پاک بحریہ کی جدیدیت کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید ہوور کرافٹ بیک وقت مختلف زمینی و آبی سطحوں پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں کم گہرے پانی، ریتلے ٹیلے، دلدلی اور نرم ساحلی علاقے شامل ہیں۔

ان جہازوں کی بدولت پاک میرینز کو ان علاقوں میں بھی کارروائی کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے جہاں روایتی کشتیوں کی رسائی ممکن نہیں۔ یہ خصوصیت پاک بحریہ کو کسی بھی ممکنہ خطرے کے خلاف فوری اور فیصلہ کن ردِعمل کی صلاحیت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کے جدیدیت کے وژن اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔



انہوں نے کہا کہ کریکس ایریا اور ساحلی پٹی کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے اور یہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ سمندری مواصلاتی راستوں (Sea Lines of Communication) اور بحری سلامتی کا تحفظ محض عسکری نہیں بلکہ قومی خودمختاری، معاشی استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی بحرِ ہند کے خطے میں امن، استحکام اور محفوظ سمندری تجارت کی ضامن ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے۔
پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ہماری ناقابلِ تسخیر قوم کی طرح مضبوط ہیں۔

دورے کے اختتام پر نیول چیف نے افسران اور جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے محبت کو سراہا اور انہیں قومی دفاع کے اس مقدس فریضے میں مزید جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔


Source link

Check Also

موت سے قبل ایس پی عدیل اکبر نے اچانک گن کیوں مانگی؟ تحقیقات میں نیا انکشاف – Pakistan

موت سے قبل ایس پی عدیل اکبر نے اچانک گن کیوں مانگی؟ تحقیقات میں نیا انکشاف – Pakistan

اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کی موت کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم واقعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *