جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری – World


جاپان کے شمالی مشرقی علاقوں میں 7.6 شدت کے زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد حکام نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کر دی۔

جاپان موسمیاتی ایجنسی کے مطابق پیر کے روز جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا، زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز آوموری اور ہوکائیڈو کے ساحلی علاقوں کے نزدیک تھا، جس کے بعد شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سونامی کی اونچائی 3 میٹر (10 فٹ) تک ہوسکتی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان یا تباہی کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جب کہ حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *