جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ خودکش حملہ آور کو کمرہ کرائے پر دینے والے سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے خودکش حملہ آور کو رہائش فراہم کرنے والے سہولت کار سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ساجد اللہ عرف شینا خودکش حملہ آورکا ہینڈلر ہے، جس نے دورانِ تفتیش بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کی ہدایت فتنۃ الخوارج کے کمانڈر سعیدالرحمان عرف داداللہ نے دی تھی۔
ساجد اللہ کے مطابق سعیدالرحمان عرف داداللہ باجوڑ میں ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف ہے اور اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔ گرفتار خارجی ساجد نے بتایا کہ حملے کا مقصد سیکیورٹی اداروں کونقصان پہنچانا تھا۔
خارجی کمانڈر سعیدالرحمان عرف داداللہ نے ہی ساجد کوخودکش بمبار عثمان کی تصاویر بھیجیں
دی تھی۔ سعیدالرحمان باجوڑ میں ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف ہے اور اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator