جھول مومو سے اچاری بینگن تک: بھارت میں پیوٹن کی سرکاری دعوت کا مینیو کیا تھا؟ – Life & Style


بھارتی صدر دروپدی مرمو نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی بھارت آمد کے دوسرے دن صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار ریاستی عشائیہ دیا، جس میں ایک مکمل ویجیٹیرین مینیو پیش کیا گیا، جو تازہ اجزاء اور خوشبو دار مصالحوں کے ساتھ روایتی تھالی کی صورت میں ترتیب دیا گیا تھا۔

یہ عشائیہ جمعہ کے روز دیا گیا۔ عشائیے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے کئی اہم وزرا نے شرکت کی۔

کھانے کا آغاز مرنگیلائی چارو سوپ سے ہوا، جو مٹر اور مورنگا پتوں کی ہلکی یخنی تھی۔ اس کے بعد متعارف کرائی گئی مزے دار ٹرینڈنگ اپیٹائزرز میں شامل تھے۔

اخروٹ کی چٹنی کے ساتھ کشمیری مورلز، پودینے کی چٹنی کے ساتھ کالے چنے کے شیکم پوری کباب اورسبزیوں سے بھرے جول موما بھی دستر خوان کی زینت بنے ہوئے تھے۔

مین کورس میں مہمانوں کو مختلف پکوان پیش کیے گئے جن میں زعفرانی پنیر رول، پالک میتھی مٹر کا ساگ، تندوری آلو، اچاری بیگن اور دال تڑکاشامل تھے۔ ان پکوانوں کے ساتھ خشک میوہ اور زعفرانی پلاؤ اور مختلف قسم کی روٹیاں جیسے لچھا پراٹھا،** مغز نان،** ستنچ روٹی، مِسی روٹی اور بسکٹ روٹی بھی تھیں۔

اس شاندار عشائیے کا اختتام میٹھے کے طور پر کیا گیا، جس میں بادام کا حلوہ، کیسر پستہ کلفی کے ساتھ تازہ پھل، روایتی نمکین جیسے مرککو اور گڑ سندیش، اور تیز ذائقہ والے چٹنیاں گونگورا اچار اور آم کی چٹنی بھی میز پر دستیاب تھے۔ مشروبات میں سنترہ، گاجر ادرک، اور چقندر کے کولرز شامل تھے۔

Source link

Check Also

Abdullah bin Zayed holds phone calls with several foreign ministers to discuss regional developments

Abdullah bin Zayed holds phone calls with several foreign ministers to discuss regional developments

Abdullah bin Zayed holds phone calls with several foreign ministers to discuss regional developments Source …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *