حزب اللہ کا اسرائیل کے ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ – World

حزب اللہ کا اسرائیل کے ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ – World


اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملوں کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں واقع ’رامات ڈیوڈ ایئربیس‘ پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے منگل کی صبح جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے صبح 5 بجے اسرائیلی ایئربیس کی ریڈار سائٹس اور کنٹرول رومز کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

تنظیم کے مطابق یہ کارروائی اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں کی گئی ہے، جس میں اس نے بیروت کے جنوبی علاقوں سمیت لبنان کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں افراد کو شہید کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رامات ڈیوڈ ایئربیس پر کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے بیروت کے جنوبی مضافات کے رہائشیوں کو ہنگامی وارننگ جاری کی ہے، جس میں ایک عمارت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں عمارت اور اس کے آس پاس موجود افراد سے فوری طور پر نقل مکانی کرنے اور کم از کم 300 میٹر دور جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں حزب اللہ کی تنصیبات اور ٹھکانے واقع ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہیں۔ بیروت اور دیگر علاقوں میں بمباری کے بعد متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

MBRF to present extensive programme at London Book Fair

MBRF to present extensive programme at London Book Fair

MBRF to present extensive programme at London Book Fair Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *