خیبر: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک – Pakistan

ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ دہشت گرد خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک افغانی شہری بھی شامل ہے۔ یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔



ہلاک دہشت گرد نعیم چمکنی، جو خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھی اس کارروائی میں مارا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کمانڈر فضل نور ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ علاقے میں بھاری نفری تعینات کر کے سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔


Source link

Check Also

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *