پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں جنوبی افریقا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان کے لیے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنا ضروری ہے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator