فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے نئے آنے والے انٹرویو کا اعلان کیا، جو پیرس مورگن کے ساتھ ہوگا اور اس انٹر ویو کو ان کی زندگی کا سب سے ذاتی اور جزبات پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ انٹرویو اگلے ہفتے ”پیئرز اَن سینسرڈ“ (Piers Uncensored) پر نشر ہوگا۔ اس میں رونالڈو کی زندگی کے اہم پہلوؤں، ان کے کیریئر کی بلندیاں، خاندان اور ریکارڈ ساز حریفوں کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ یہ تیسری ملاقات 2022 کے انٹرویو پر مبنی ہے، جس کی وجہ سے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑا تھا۔ اس کے بعد 2023 میں ہونے والی ایک اور بات چیت میں رونالڈو نے اپنی فیملی اور کیریئر کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔اب یہ نیا انٹرویو رونالڈو کی زندگی کے اور بھی ذاتی پہلوؤں کو سامنے لائے گا۔
رونالڈو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں اس سادہ ایموجی ”👀“ کے ذریعے مورگن کے انکشاف کا اشارہ دیا، جس سے مداحوں میں بے پناہ دلچسپی پیدا ہوگئی۔ یہ پوسٹ اب تک لاکھوں لائکس اور 38 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرچکی ہے۔ اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر رونالڈو اور میسی کے درمیان جاری GOAT (گریٹیسٹ آف آل ٹائم) کی بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا۔
اس دوران، 2012 میں میسی کی 91 گول کی سالانہ کارکردگی اور 2013 میں رونالڈو کے 69 گول کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے جا رہے ہیں، جس سے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کی گہری مقابلے کی جھلک ملتی ہے۔ یہ انٹرویو اس بات کا اشارہ ہے کہ رونالڈو اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کرنے والے ہیں، جو ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے ایک بڑا موقع ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی اس پوسٹ کو نہایت دلچسپ تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر مستقل شئیر کیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، ”میسی کے مداح 40 دن اور 40 راتوں تک رونا شروع کردیں گے“
ایک صارف نے فخریہ انداز اپناتے ہوئے رونالڈو کو ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، ’میں تاریخ کا بہترین کھلاڑی ہوں
مجھے نہیں لگتا کہ کوئی مجھ سے زیادہ مکمل کھلاڑی ہے۔
میں گول کے پیچھے نہیں دوڑتا، بلکہ گول خود میرے پیچھے دوڑتے ہیں۔
میسی ایک شاندار کھلاڑی ہے، ہم نے 15 سال تک مقابلہ کیا، ایسا کسی اور نے نہیں کیا۔
سعودی لیگ دنیا کی پانچ بہترین لیگز میں سے ایک ہے، یہ امریکی اور فرانسیسی لیگ سے بھی بہتر ہے.’
رونالڈو کی آل نصر میں موجودگی نے سعودی لیگ کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دی ہے۔ ان کی قیادت اور کھیل کے میدان میں مہارت نے نہ صرف ٹیم کو کامیاب بنایا بلکہ پورے خطے کی فٹبال کو نئے منظر پر پہنچا دیا۔
سعودی عرب میں رونالڈو کی فتح اور مسلسل کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کا اثر صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ یہ لیگ کی عالمی سطح پر پذیرائی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ رونالڈو کے دیوانوں کو اس انٹرویو کا بے چینی سے انتظار ہے۔
Source link
 The Republic News News for Everyone | News Aggregator
The Republic News News for Everyone | News Aggregator
 
					
